امریکا میں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US reports over 100,000 infections of coronavirus cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے سے زیادہ کیسزکے ساتھ اٹلی اور چین کو پیچھے چھوڑ گیا ہے جبکہ ملک میں ایک لاکھ 695سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔

بالٹی مور میں قائم جان ہاپکنز یونیورسٹی ریسرچ سنٹر نے دنیا بھر میں 27343اموات کے ساتھ 350596سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی ہے۔

اٹلی میں اب تک سامنے آنے والے کل کیسز 86498ہیں جن میں9134اموات ہوچکی ہیں،گزشتہ روز اٹلی میں ایک ہی دن میں 900 سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے ۔

اسی طرح چین میں 81394کیسزدرج ہوئے جن میں 3295اموات ہوئیں۔ اسپین میں 65719 کیسوں میں 5138 اموات ریکارڈ کی گئیں،چین نے عارضی مدت کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹام ہینکس اورریٹا ولسن کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکا واپس پہنچ گئے

ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی 144 نئی اموات کی اطلاع ملی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2378 ہوگئی ہے ۔

ایرانی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بھی پورے ملک میں 2926 نئے کیسزکی تصدیق کی ہے جس کے بعدتصدیق شدہ کیسز 32332 ہوگئے ہیں۔

ماہرین صحت نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششیں نہ کی گئیں تو سال کے آخر تک کورونا وائرس 1اعشاریہ 86 ملین سے زیادہ افراد کی جان لے سکتا ہے ۔

Related Posts