دھاندلی کے الزامات، کیا امریکا شہباز حکومت کے ساتھ کام کریگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US condemns BAN of X in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبات کے باوجود امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،امریکا پاکستان کی نئی بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہمیشہ ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں اور نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ مریم نواز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے۔ ہم خواتین کو ملک کی سیاست ، معیشت ، سول سوسائٹی اور دیگر فیصلہ سازی کی جگہوں پر اہم ذمہ داریاں دینے کی قدر کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہاایک جامع پاکستان ایک مضبوط، خوشحال ملک کی ضمانت ہے جس سے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں، اس لئے جمہوریت کا تسلسل بہتر مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔

Related Posts