ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر خاتون خلاباز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر خاتون خلاباز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر خاتون خلاباز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر خاتون خلاباز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرسٹینا کوچ کو زمین پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خلا باز کرسٹینا کوچ خاتون خلاباز کے طور پر خلا میں سب سے زیادہ رہیں۔ آپ نے امریکا کا سر فخر سے بلند کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی خواتین آپ جیسی نوجوان خاتون سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔ میں نے آپ سے بات کرکے خوشی محسوس کی جبکہ گزشتہ برس جیسیکا نامی خاتون پائلٹ سے بھی میری گفتگو ہوئی تھی۔ 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل کرسٹینا کوچ خلا میں ایک سال طویل مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئیں۔ انہوں نے مسلسل 328 دن خلا میں گزارے جو کسی بھی خاتون کا طویل ترین عرصہ ہے۔

اکتالیس سالہ کرسٹینا کوچ  نے خلا میں تقریباً ایک سال کا عرصہ گزار کر امریکا کا نام دنیا میں روشن کردیا۔ کرسٹینا کوچ نے گزشتہ روز زمین پر قدم رکھا۔

اس سے قبل کرسٹینا کوچ نے 28 دسمبر 2019ء کو طویل عرصہ خلا میں گزارنے کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی ہیگی وٹسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔وہ مسلسل 289 دن خلا میں گزارنے میں کامیاب رہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹینا کوچ ایک سال  بعد زمین پر واپس پہنچ گئیں

Related Posts