بائیڈن کا رمضان تک غزہ میں جنگ بند نہ ہونے پر “انتہائی خطرناک” صورتحال کا انتباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US President Joe Biden

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں رمضان تک جنگ بندی کے معاہدے کے بغیر انتہائی خطرناک صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔

81 سالہ بائیڈن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اسرائیلی تعاون کر رہے ہیں معاملہ اب حماس کے ہاتھ میں ہے۔آئندہ کی صورتحال کا ایک دو دن میں معلوم ہو جائے گا لیکن ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

بائیڈن نے اپنے اتحادی اسرائیل سے کہا ہے کہ غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینے کے لیے “کوئی بہانہ” نہیں چلے گا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنگ بندی ہونا ضروری ہے ، اگر ہم ایسے حالات میں پہنچ جاتے ہیں جہاں یہ رمضان تک جاری رہتا ہے تو اسرائیل اور یروشلم بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔

بائیڈن کابیان اس وقت سامنے آیا جب غزہ میں امداد کی ضروریات اور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر مایوسی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکا نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو رمضان کے دوران یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے کی اجازت دے۔

Related Posts