پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکام نے طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی، فوٹو الجزیرہ

امریکی انٹیلیجنس حکام نے تصدیق نے کی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 لڑاکا طیارے استعمال کرتے ہوئے کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔

روئٹرز اور سی این این سے الگ الگ گفتگو میں امریکی اہلکاروں نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے F-16 کے بجائے چینی J-10 طیارے استعمال کیے۔ ایک اہلکار کے مطابق گرائے گئے طیاروں میں سے ایک فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔

دو اعلیٰ امریکی حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ پاکستان کے زیرِ استعمال چینی ساختہ جدید لڑاکا طیارے J-10 نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، جو چین کے تیار کردہ اس طیارے کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں دفاعی تجزیہ کار اس جھڑپ کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں، تاکہ یہ جانچ سکیں کہ بیجنگ مستقبل میں تائیوان یا بحرالکاہل کے خطے میں کسی ممکنہ تنازع میں کیسے کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان نے چینی J-10 لڑاکا طیاروں سے فضاء میں فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی طیارے گرائے گئے۔ دوسرے اہلکار کے مطابق، گرائے گئے طیاروں میں سے ایک فرانسیسی ساختہ رافیل (Rafale) تھا۔

دونوں اہلکاروں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستان نے اس جھڑپ میں امریکہ کے تیار کردہ F-16 طیارے استعمال نہیں کیے۔ اس پر بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے روئٹرز کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

دنیا کی بڑی طاقتوں بشمول امریکہ، روس اور چین نے جنوبی ایشیا کے اس حساس اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والے خطے میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

روئٹرز کی ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ تین بھارتی طیارے گرائے گئے، اور یہ پہلا موقع ہے جب مغربی ذرائع نے چینی ساختہ پاکستانی طیاروں کے ذریعے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعرات کو روئٹرز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ J-10 طیارے نے بھارت کے تین نئے فرانسیسی رافیل طیارے گرائے، جب کہ مجموعی طور پر پانچ بھارتی طیارے فضائی لڑائی میں تباہ کیے گئے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کا طیارہ مار گرائے جانے کی ایک اور سینئر امریکی اہلکار نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ یہ کارروائی پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو فراہم کردہ تازہ ترین انٹیلیجنس جائزے کے مطابق پاکستانی افواج نے بھارت کے فضائی حملوں کے دوران ایک بھارتی جنگی طیارہ مار گرایا۔ امریکی حکام نے اگرچہ یہ واضح نہیں کیا کہ اس کارروائی میں کون سا ہتھیار یا دفاعی نظام استعمال ہوا، تاہم اس واقعے کو خطے میں جاری کشیدگی میں ایک ”اہم موڑ“ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts