کراچی: اوپن مارکیٹ کے بعد امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں بھی ڈبل سنچری بنالی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 1.78 روپے اضافے کے ساتھ 200.17 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200.50 روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.65 روپے کے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی سے آم کی پیداوار 50 فیصد، برآمدات 25ہزار میٹرک ٹن کم