کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں گرین بیک 169.60 روپے پر پہنچ گیا۔
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں گرین بیک 169.60 روپے پر بند ہونے سے قبل سارا دن مارکیٹ میں 165.65 روپے میں ٹریڈ کرتا رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق روپے نے جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 52 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم اوپن مارکیٹ میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 171 روپے پر بند ہوا۔ پچھلے ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم سے کم قیمت 169.12 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گذشتہ ہفتے مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد کچھ نقصانات کو پورا کرتا ہوا روپیہ 169.12 روپے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ چار ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 17.32 روپے مضبوط ہوا ہے۔
تجزیہ کار کو توقع کررہے ہیں کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے شیڈول جائزے کے بعد کرنسی مستحکم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، داعش کے 2 عسکریت پسند گرفتار