واشنگٹن : امریکا کے محکمہ دفاع کے اعلیٰ عہدیدار نے افغانستان میں جنگ سے متعلق حقائق کو عوام سے پوشیدہ رکھنے کی خبروں کی تردید کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکریٹری دفاع مارک ایسپر اور جوائنٹ چیفس چیئرمین جنرل مارک ملے نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ پینٹاگون اور دیگر سرکاری ایجنسیوں نے افغانستان میں جنگی حالات سے متعلق غلط اطلاع دی جبکہ داخلی عہدیدار جنگ کے بارے میں سخت شکوک و شبہات میں مبتلا تھے۔
سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت شفاف رہا ہے، ایسا نہیں ہے کہ افغان جنگ کہیں خفیہ رکھی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے تنازع کو دیکھنے والے سبھی لوگوں کے درمیان کچھ مسائل ہیں جو کہ یہ بڑے پیمانے کی سازش ہے جبکہ میرے نزدیک یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں17سالہ لڑکی کی ائیرپورٹ کے اندر گھس کر طیارہ اْڑانے کی کوشش