مقبوضہ کشمیر میں مظالم پربھارتی وزیراعظم مودی امریکی عدالت میں طلب

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
'Go back Modi': India protesters condemn PM's visit to Kolkata

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا کی ایک عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر  کوطلبی کے سمن جاری کردیے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کو امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے طلب کیا ہے، عدلت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی طلب کیا ہے۔

مدعیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عدالت کو تفصیل سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں کے تشدد اور دھمکیوں کے واقعات کے بارے میں بھی بتایاگیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 2014 میں بھی گجرات فسادات پر نیویارک کی عدالت نے طلب کیا تھا۔

نریندر مودی کو ایسے وقت میں طلب کیاگیا ہے جب وہ ایک دن بعد امریکہ کے دورے پر پہنچیں گے اور طے شدہ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔

خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اورصورتحال بدترین ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائےضروریہ اورمریضوں کےلیےدواؤں کی بھی قلت پیداہوچکی ہے۔