امریکا کی پاکستان میں ایکس کی بندش کی مذمت، انتخابی دھاندلی پر کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US condemns BAN of X in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ایکس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بہت سی اقوام کی طرح امریکا بھی پاکستان کے اندر اس بنیادی حق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان میں مختلف انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا اور حکام سے اپیل کی کہ آزادی اظہار کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔

امریکی ترجمان نے ایک بار پھر نئی بننے والی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے امید کا اظہار کیا اور الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ایکس، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمرز پر غیر اعلانیہ پابندی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکس کی بندش کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے۔

Related Posts