امریکا کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan refuses to allow Afghan refugees to enter

واشنگٹن : امریکا کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی سرحدیں کھولنے کا مطالبہ دونوں ممالک کے مابین پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے باعث بن سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے افغان شہریوں کے لیے نئی امریکی مہاجرین پالیسی کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہوگا کہ پاکستان اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کے لیے کھلی رکھے۔

مزید پڑھیں:افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی، وزیرخارجہ

عہدیدار نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ اگر لوگ شمال کی طرف یا ایران کے راستے ترکی جاتے ہیں تو انہیں ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت یا یو این ایچ سی آر میں رجسٹر ہونے کا موقع ملتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی کہا کہ وہ افغانوں کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے سے قبل 14 ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ہم مزید افغان مہاجرین لینے کے متحمل نہیں ہوسکتے،افغان مسئلے کے حل سے افغان مہاجرین کی واپسی کی راہ ہموار ہونی چاہیے،بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت لاہور حملے کے منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرے، پاکستان یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔

جمعرات کو یہاں ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ازبکستان تعلقات تاریخی اور گہرے ہیں، وزیرخارجہ نے ایس سی او افغان گروپ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ نے تاجکستان، چین روس قزاقستان اور ازبکستان کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی،وزیر خارجہ نے کوویڈ 19 کے مشترکہ مقابلے پر زور دیا۔

Related Posts