بغداد: عراق اور شام میں امریکی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں41 ایرانی جنگجو اور الحشد ملیشیا کے 25 عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ عراق میں الانبار شہر میں عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔عراق میں کتائب خزعلی کے سربراہ ابو خزعلی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
امریکا کی طرف سے یہ کارروائی چند روز قبل کرکوک شہرمیں امریکی فوجی اڈے پراکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایک امریکی ٹھیکیدار کی ہلاکت کے جواب میں کی گئی ہے۔ عراق میں عراقی حزب اللہ کے کم سے کم پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں خودکش کاربم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوزکرگئی