وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا، آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروزمنگل اسلام آباد میں ہوگا جس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی پناہ گاہوں پر بلا جواز تنقید غریب دشمنی ہے۔ فردوس عاشق اعوان

کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔

سہیل احمد نامی شہری کو یوکے کے حوالے کرنے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے گی ،کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔