امریکا کی جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری
امریکا کی جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن:امریکا نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کویت کے میزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

اس کا مقصدمشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔اس کے باعث طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کرکے خارجہ پالیسی اور امریکا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لئے فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں:کوروناوائرس کے باعث عالمی معیشت 3 فیصد سے زائد سکڑے گی،آئی ایم ایف

Related Posts