کوروناوائرس کے باعث عالمی معیشت 3 فیصد سے زائد سکڑے گی،آئی ایم ایف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناوائرس کے باعث عالمی معیشت 3 فیصد سے زائد سکڑے گی،آئی ایم ایف
کوروناوائرس کے باعث عالمی معیشت 3 فیصد سے زائد سکڑے گی،آئی ایم ایف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی مگر اگلے سال کے دوران عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مہینوں میں عالمی معیشت میں 9 ٹریلین ڈالرز لگانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ کورونا کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے ایمرجنگ مارکیٹ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ نکال لیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپریل اور مئی میں ایمرجنگ مارکیٹ نے 77 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے لہٰذا مستقبل میں ایسے ممالک جن پر قرض زیادہ ہے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق ابھی تک غریب ممالک کو 22 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جا چکا ہے اور جلد قرض کی مد میں مجموعی طور پر 27 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا۔جس سے حالات میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

Related Posts