امریکا نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی
امریکا نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

واشنگٹن:  امریکا کی ٹرمپ حکومت نے دو کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کی تکمیل سے پہلے پہلے کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے فائزر اور بائیو اینڈ ٹیک  نامی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے چیف سائنٹسٹ نے فائزر کے ایگزیکٹو آفیسر کو خط لکھ دیا ہے۔

فود اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے چیف سائنٹسٹ ڈینیس ہنٹن نے فائزر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ مین فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کے ہنگامی صورت میں استعمال کی منظوری دیتا ہوں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی ایک ویڈیو جاری کی۔

اپنی ویڈیو میں صدر ٹرمپ نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کورونا ویکسین 24 گھنٹوں سے پہلے پہلے لگا دی جائے گی جبکہ ہم نے ویکسین کو ملک کی ہر ریاست میں پہنچانا پہلے ہی شروع کردیا ہے۔

امریکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے جبکہ اس سے قبل برطانیہ، بحرین، کینیڈا، سعودی عرب اور میکسیکو کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مارچ 2021 میں کوروناویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی

Related Posts