وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریب، عروج آفتاب نے مولانا رومی کا کلام سنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریب، عروج آفتاب نے مولانا رومی کا کلام سنا دیا
وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریب، عروج آفتاب نے مولانا رومی کا کلام سنا دیا

واشنگٹن: امریکی ایوانِ صدر (وائٹ ہاؤس) میں عید الفطر کی تقریب میں پاکستانی نژاد گلوکارہ عروج آفتاب نے مولانا رومی کا کلام پڑھ کر سنایا جس پر انہیں سراہا گیا۔ تقریب سے امریکی صدر جو بائیڈن نے خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہر روز مسلمان امریکی قوم کو مضبوط بناتے ہیں جبکہ انہیں اب بھی امریکی معاشرے میں حقیقی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی شوبز ستارے عید الفطر کیسے منا رہے ہیں؟ ایک نظر

تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں اسلاموفوبیا کی موجودگی حیران کن ہے۔ مسلمانوں کو ٹارگٹڈ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس موقعے پر پاکستانی گلوکارہ و موسیقار ہ عروج آفتاب نے 13ویں صدی کے صوفی شاعر مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کا کلام پڑھ کر سنایا ۔

وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور سفارتی عملہ بھی شریک ہوا ۔ خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے وعدہ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب واپس لائی جائے گی، تاہم کورونا کے باعث گزشتہ برس یہ تقریب ورچؤل رہی۔

امریکی صدر نے کہا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔ ہم نے ایسے بہت سے مسلمان دیکھے ہیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کسی کے ساتھ ظلم نہ کیا جائے، نہ ہی مذہبی عقائد کی بنیاد پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ اس محاذ پر امریکا کے اندر اور بیرونِ ملک بہت سا کام کرنا باقی ہے۔

اپنے موضوع کے لحاظ سے عید الفطر کی وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی تقریب ہر لحاظ سے سنجیدہ رہی تاہم عروج آفتاب نے شاعرانہ انداز میں کلام سنایا جس میں پانی کے گلاس کا ذکر تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اس موقعے پر گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کو پانی کا گلاس پیش کردیا جس سے ہال میں قہقہے گونجنے لگے۔ 

Related Posts