راولپنڈی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔
ناردرن کے خلاف جاری قومی ٹی 20 کپ میچ کے دوران، بابر اعظم نے صرف 63 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جس کی وجہ سے وہ ٹی 20 کرکٹ میں اپنی چھٹی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔
دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 185 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ یہ ریکارڈ پہلے مشترکہ طور پربابر اعظم کے سنٹرل پنجاب کے ساتھی احمد شہزاد اور کامران اکمل کے پاس تھا، جنہوں نے پانچ سینچریاں اسکور کی تھیں۔
1⃣0⃣0⃣! Sixth T20 century for @babarazam258! 👏👏👏#NORvCP Live: https://t.co/c1M3QVvkws#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/b18vKsBbCv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2021
بابر اعظم نے تین چھکے اور 11 چوکے لگائے اور 105 رنز کی مدد سے 20 اوورز میں اپنی ٹیم کو 200/2 پر پہنچا دیا۔ یہ بابر اعظم کی چھٹی ٹی 20 سنچری تھی جو فارمیٹ میں کسی پاکستانی بلے باز کی سب سے زیادہ سینچریاں ہیں۔
بابر اعظم کم از کم چھ ٹی 20 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 9 ویں بیٹسمین ہیں۔ سب سے زیادہ سنچریاں، 22، ویسٹ انڈین کرس گیل نے بنائی ہیں۔ بابر اب کرس گیل کا تیز ترین 7000 رنز کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ انہیں گیل کا قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کے لیے 6 اننگز میں 16 رنز درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی