بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا نے وارننگ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا نے وارننگ جاری کردی
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا نے وارننگ جاری کردی

ممبئی: بھارت میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا نے مودی سرکاری کو وارننگ جاری کردی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تسلسل سے جاری ہیں جس پر امریکا کو تشویش ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے ، امریکا بھارت کے ساتھ مل کر جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انٹونی بلنکن نے سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ مودی سرکار پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں اور اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، بین الاقوامی آزادیوں کو درپیش عالمی خطرات کے دور میں ہمیں جمہوری تنزلی کا سامنا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اُسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکا اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل مسلمانوں باالخصوص اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے لیکن عالمی طاقتوں کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نظر نہیں آتا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts