سندھ پولیس میں فراڈ کا انوکھا کیس، ایس پی اعجاز ترین کا تقرر نامہ جعلی نکلا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں فراڈ کا انوکھا کیس، ایس پی اعجاز ترین کا تقرر نامہ جعلی نکلا
سندھ پولیس میں فراڈ کا انوکھا کیس، ایس پی اعجاز ترین کا تقرر نامہ جعلی نکلا

کراچی: سندھ پولیس کی تاریخ میں جعلسازی کا انوکھا کیس سامنے آگیا۔ 32 سال تک پولیس کے محکمے میں مراعات کے مزے لینے والے ایس پی اعجاز ترین کا تقررنامہ جعلی نکل آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اعجاز ترین نے 32 سال قبل محکمہ سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی سے نوکری کی ابتداء کی۔ اس دوران اعجاز ترین کی سندھ کے کئی شہروں میں پوسٹنگ رہی ۔

اے ایس آئی سے ایس پی کے عہدے تک ترقی کرنے والے اعجاز ترین نے 32 سال تک سرکاری مراعات کے مزے اٹھائے۔ بطور ایس پی اعجاز ترین نے کی سندھ کے کئی شہروں میں پوسٹنگ رہی۔

اعجاز ترین کی بھرتی اسلام آباد پولیس میں ہوئی تھی بعد ازاں اعجاز ترین نے اپنا تبادلہ سندھ پولیس میں کروالیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان بی ایم پی لائن میں اسمگل شدہ ادویات کی مارکیٹنگ کاانکشاف

جعلی لیٹر پر بھرتی کا انکشاف سنیارٹی کیلئے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران ہوا ۔ مبینہ جعلی لیٹر پر بھرتی اعجاز ترین آوٹ آف ٹرن ترقی کرتے ہوئے ایس پی کے عہدے تک پہنچے تھے۔

Related Posts