غیر منتخب حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد:حفیظ شیخ کابینہ میں پہلے غیر منتخب وفاقی وزیر بن گئے،وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ وفاقی کابینہ میں پہلے غیر منتخب وزیر بن گئے، عہدے کا حلف اٹھالیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر حفیظ شیخ سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں متعدد وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے غیر منتخب مشیرو معاونین کو کابینہ کمیٹیوں کا حصہ نہ بنانے کا حکم دیا تھاجس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے آئینی بحران کا جائزہ لینے کے لئے قانونی ٹیم سے مشاورت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ کے لئے غیر منتخب شخص کو وزیر مقرر کرسکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیا تھا جو پارلیمنٹ کے رکن نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:حفیظ شیخ، زراق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو وفاقی وزیر بنانے کا امکان

ڈاکٹر حفیظ شیخ کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور عبدالرزاق داؤد کو بھی وفاقی وزیر بنانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ان تینوں غیر منتخب وزراء کو سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دیکر ایوان بالا کی رکنیت دلوا کر باقاعدہ وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم عارضی طور پر 6 ماہ کیلئے وزارتیں دی جائینگی۔