تحریک منہاج القرآن کے تحت لاہور میں ایک بار پھر ‘شہر اعتکاف’ کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا۔

سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے چیئرمین سپریم کونسل کو شہر اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شہر اعتکاف تشنگان علم و عرفان کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدلیہ کہانی ٹو: سات دن جنہوں نے بہت کچھ بدل ڈالا

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیتی خطابات ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین کی سہولیات کیلئے انتظامات کے معیار کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ سہری و افطاری کیلئے بنایا جانا والا تازہ کھانا بروقت معتکفین تک پہنچ سکے اور ہر شخص مقررہ وقت پر سہری اور افطاری کر سکے۔

جواد حامد نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حبس اور گرمی سے بچاؤ کیلئے جامع منہاج کے صحن کے دونوں اطراف درجنوں پنکھے بھی لگائے جا رہے ہیں، ہزاروں متعکفین کی سہولت کیلئے دس سے زائد ڈاکٹرز کی ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی۔

چیئرمین سپریم کونسل آج 4 اپریل کو شہر اعتکاف کیلئے مرکزی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ قاضی فیض الاسلام، محمد سلیم انجینئر، محمد عباس نقشبندی، الطاف حسین رندھاوا، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، محمد زبیر و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Posts