اقوامِ متحدہ نے پاکستانی عوام کو مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: سماء ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستانی عوام کو مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی میدان میں تیزی سے ترقی کررہا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کنٹرول ہوگی۔ 

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اقتصادی سروے میں پاکستان کی معاشی ترقی اور مہنگائی میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی گئی،  بتایا گیا کہ رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز  ہوئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں اگلے مالی سال میں حقیقی شرح نمو (رئیل جی ڈی پی) میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا اور اگلے مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 26 سے کم ہوکر 12.2 فیصد ہوجائے گی۔

اکنامک اینڈ سوشل کمیشن  کے ایشیا پیسفک کیلئے جارے سروے میں بتایا گیا کہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی، کاروبار اور شہریوں کو متاثر کیا۔2022کے سیلاب کی تباہی سے زرعی پیداوار متاثر ہونے سے بھی معیشت متاثر ہوئی۔2023 کے وسط میں آئی ایم ایف سے معاہدے، چین، سعودی عرب، یواے ای کی مدد ملی۔

سروے کے مطابق توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کے خاتمے، مالی نظم وضبط قائم کرنے سے معاشی استحکام آنا شروع ہوا۔ جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح کم رہی۔ ٹیکس سطح میں کمی کے باوجود ٹیکس وصولی میں کم خلا دیکھا گیا۔  تاہم پاکستان کو معاشی میدان میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Related Posts