لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے۔
پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے۔
پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔عمر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے ارشدندیم جویلن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے