محرم الحرام میں امن و اخوت کا پیغام دیا جائے، علمائے کرام

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں محراب و منبر سے امن و محبت، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اپیل کی گئی کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام وحدت، یگانگت، یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے اس محترم مہینے کو امن و سکون سے گزارنے کا پیغام دیں تاکہ نواسہ رسول کے امن کے حقیقی پیغام کو زندہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت بھاگنے والی پاکستانی خاتون سے انڈین اداروں کی خفیہ مقام پر تفتیش

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین امن پسندی کے نمائندہ تھے اور یزید ظلم و دہشتگردی کا نمائندہ تھا۔ ہمیں اتحاد و سلامتی، برداشت و روداری، اخوت و بھائی چارے اور علم و عمل کی راہ پر چلنا ہے تو نواسہ رسول حضرت امام حسین کی پیروی کرنا ہو گی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ منہاج القرآن یکم تا 10محرم پورے ملک میں پیغام امام حسین کانفرنسز کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے کو عظمت اہلبیت و شان اہلبیت کے طور پر منایا جائے گا۔

مفتی غلام اصغر صدیقی نے منہاج القرآن علما کونسل کی طرف سے اپیل کی کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام امن، محبت، اخوت و بھائی چارے کا عظیم جذبہ پیدا کرتے ہوئے اس محترم و مقدس مہینے کو امن و سکون سے گزارنے کا حقیقی پیغام دیں تاکہ اسوہ شبیری کو اپنی ذات، اپنے خاندان اور پوری سوسائٹی پر پوری طرح نافذ کیا جا سکے۔

Related Posts