روس کے حملے کا خدشہ، یوکرینی صدر نے نیٹو رکنیت کا ٹائم فریم مانگ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کے حملے کا خدشہ، یوکرینی صدر نے نیٹو رکنیت کا ٹائم فریم مانگ لیا
روس کے حملے کا خدشہ، یوکرینی صدر نے نیٹو رکنیت کا ٹائم فریم مانگ لیا

کریو: یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک روس کے خوفناک حملے کے خدشات کے باعث اتحادی ممالک کی مزید حمایت کا مستحق ہے جبکہ ہم نیٹو رکنیت کیلئے واضح  ٹائم فریم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ اور امریکی صدر جو بائیڈن مسلسل روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے سے خبردار کررہے ہیں۔ جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ ماسکو کی تضحیک آمیز پالیسی کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی حملے کا خطرہ، جرمن ائیرلائن کا یوکرین کیلئے پروازیں روکنے کا اعلان 

اپنے ملک کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ ہم 8 سال سے دنیا کی عظیم ترین فوجوں میں سے ایک کو روکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امریکا کی زیر قیادت نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے واضح ٹائم فریم کا مطالبہ کیا۔

نیٹو ممالک سے رکنیت کیلئے واضح ٹائم فریم کا مطالبہ یوکرین کی جانب سے پہلی بار سامنے آیا ہے جبکہ روس کساتھ معاملہ سفارتی سطح پر حل کرنے کیلئے یوکرینی صدر نے کہا کہ میں  ی جاننے کیلئے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کیلئے تیار ہوں کہ روس کیا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خدشات کے تناظر میں جرمن ائیرلائن لفتھانزا نے یوکرین کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ آئندہ پیر سے فروری کے آخر تک یوکرین کے لیے پروازیں بند رہیں گی۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے تناظر میں 2 روز قبل  جرمنی نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ 

Related Posts