روسی حملے کا خطرہ، جرمن ائیرلائن نے یوکرین کیلئے پروازیں روکنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی حملے کا خطرہ، جرمن ائیرلائن نے یوکرین کیلئے پروازیں روکنے کا اعلان کردیا
روسی حملے کا خطرہ، جرمن ائیرلائن نے یوکرین کیلئے پروازیں روکنے کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جرمنی: یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خدشات کے تناظر میں جرمن ائیرلائن لفتھانزا نے یوکرین کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جرمن ائیرلائن لفتھانزا کے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ پیر سے فروری کے آخر تک یوکرین کے لیے پروازیں بند رہیں گی۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے تناظر میں جرمنی نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: اوٹاوا مظاہرے میں شامل 70 ٹرک ڈرائیورز گرفتار

جرمن وزارت خارجہ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، فوجی تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جرمن شہری اب یوکرین سے فی الفور نکل جائیں، خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں۔

Related Posts