برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دے دیا،بورس جانسن نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمدخان اور دیگر سے گفتگو کی۔

بورس جانسن کے ریمارکس سے اندازہ ہوتا ہے پاکستان چند ہفتوں میں ریڈ لسٹ سے باہر آجائے گا۔سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی کی 243ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 2 پاکستانی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔بورس جانسن نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔بورس جانسن نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب نے ویکسین لگوانے والے زائرین کوعمرہ کی اجازت دیدی

اپریل میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

Related Posts