متحدہ عرب امارات کا فری لانسرز کیلئے ورک پرمٹ پروگرام متعارف کرانیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے فری لانسرز کیلئے ورک پرمٹ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت فری لانسر کے طور پر تمام تر شعبہ جات کے پیشہ ور افراد کو ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ورک فرام ہوم پالیسی کے تحت دنیا کے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو یو اے ای میں ملازمت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ انسانی وسائل عبدالرحمان نے منصوبے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹا کا مزید 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنیکا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انسانی وسائل عبدالرحمان آل اوار نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کے دوران کہا کہ 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران نیا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فری لانسرز متحدہ عرب امارات میں کام کرسکیں گے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی صلاحیت کے حاملہ افراد کو فری لانسنگ ورک پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ نئے پروگرام پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لوگ قانون کے دائرے میں رہ کر رجسٹریشن کروا کر کام کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسیوں کے تحت ہم لچکدار ریموٹ ورک کو ممکن بنا رہے ہیں۔ نیا ورک پرمٹ فری لانسرز کو کسی ایک کمپنی سے منسلک رہنے کا پابند نہیں بنائے گا۔ فری لانسرز خود کام اور کام کی نوعیت کا فیصلہ بھی خود کریں گے۔

وزیرِ انسانی وسائل نے کہا کہ کمپنیاں بھی نئے نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ ملازمتوں کی چھانٹی کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی جس سے اداروں میں ملازمین کی بھی قدر ہوگی۔ ہم 2024 تک 24 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کریں گے۔

 

Related Posts