متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی

دبئی:متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان، نیپال، سری لنکا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی عائد کردی۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، نیپال، سری لنکا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی کو رات 11بج کر 59 منٹ سے ہوگا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ مسافروں کی معطلی کا اطلاق ملک سے جانے والی پروازوں پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں بھی کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر سفری پابندی عائد کردی تھی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کارگو فلائٹس، اماراتی شہریوں، سفارتی مشنز، سرکاری وفود، گولڈن ویزا ہولڈرز اور تاجروں کے طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پابندی کب تک نافذ رہے گی اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اس حوالے سے خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی ائیرلائنز ائیر بلیو اور سیرین ائیر کا مؤقف ہے کہ یو اے ای سے پاکستان کے بڑے شہروں میں ان کی عید پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی کیوں کہ یو اے ای سے پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی نہیں ہے۔

Related Posts