پاکستان کیلئے ریلیف، عرب امارات نے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دئیے گئے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی نے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے باعث کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خام مال کی کمی، سریے کی قیمت بلند ترین سطح پر

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے قرض کی مدت میں اضافہ کرنے پر گفتگو کی تھی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ گزشتہ ہفتے کے دوران کیا۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کا عزم ظاہر کیا تھا۔

اماراتی صدر نے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر قرض دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر محمد بن زاید النہیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک عرب امارات تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزراء کو بھی متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے ساتھ لے گئے تھے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یو اے ای کا یہ تیسرا دورہ تھا۔

 

Related Posts