یو اے ای نے بھی اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے:اسحاق ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای نے بھی اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے:اسحاق ڈار
یو اے ای نے بھی اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے:اسحاق ڈار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،آرمی چیف کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کا مشکورہوں، ہمارے ریزروکی پوزیشن بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان انشااللہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کریگا، ڈیفالٹ کا راگ الاپنے کی افواہیں دم توڑگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں: ایاز صادق

واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے2ارب ڈالر کے ڈیپازٹس سٹیٹ بینک کو مل چکے ہیں،پاکستان میں معاشی استحکام آچکاہے،اب ہمیں پائیدارمعاشی نموکے سفر کوآگے لیکر جانا ہے،آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

Related Posts