واشنگٹن: امریکی حکام نے کہاہے کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے تیار کردہ ایرانی میزائلوں کے پرزہ جات کی ایک بڑی مقدارقبضے میں لے لی ہے۔
امریکی عہدیداروں نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت میں کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب یمن جاتے ہوئے ایسے جدید میزائلوں کے اسپیئر پارٹس قبضے میں لیے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں کوسٹ گارڈ حکام اور امریکی نیوی کے اہلکاروں نے یمن جانے والی ایک چھوٹی کشتی قبضے میں لی۔
امریکی عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فارسٹ شرمین جانے والے ایک بحری جنگی جہاز کے عملے اور کوسٹ گارڈ حکام نے ایک چھوٹی کشتی پکڑی تھی۔ اس کی تلاشی کے دوران پتا چلا کہ اس میں بڑی مقدار میں ایرانی میزائلوں کے پرزہ جات رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری