ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکج تیار کر رکھا ہے، امریکی وزیرخزانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Steven Mnuchin
ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکج تیار کر رکھا ہے ،امریکی وزیرخزانہ

ریاض:امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انقرہ کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رکھا ہے۔ضرورت پڑنے پران پابندیوں کا نافذ کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب میں ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن کاکہناتھاکہ اب تک امریکا شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہے،یہی وجہ ہے کہ امریکا نے ترکی کی جنگ بندی پرعمل درآمد کی کوششوں کے بعد ترکی پرعائد پابندیاں ختم کی ہیں۔

اسٹیفن منوچن نے کہاکہ ہم دیکھیں گے کہ اگر ترکی نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں تو پابندیاں دوبارہ عائد کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوتی تو امریکا ترکی پرمالی پابندیاں عائد کردیتا۔

مزید پڑھیں: ترک اور شام کی فوجوں میں پہلی مرتبہ شدید جھڑپ، 6 شامی فوجی ہلاک

میڈیارپورٹس کے مطابق منوچن نے کہا کہ انقرہ پرپابندیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ نائب صدر مائیک پینس اضافی اہداف کی فہرست کے مطابق انقرہ میں ترک حکام سے مذاکرات کرسکیں۔

منوچن نے مزید کہا کہ ترکی کے خلاف مجوزہ پابندیوں کی فہرست کو ختم نہیں کرتے بلکہ اسے برقرا رکھتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پرانہیں نافذ کیا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جس طرح چل رہے ہیں اس سے ہم مطمئن ہیں۔

Related Posts