فلپائن میں سمندری طوفان فان فون نے تباہی مچادی، 16 افرادہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

philippines typhoon
فلپائن میں سمندری طوفان فان فون نے تباہی مچادی،16افرادہلاک

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان فان فون نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 16افرادہلاک ہوگئے، ادھرفلپائن کے محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طوفان کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک تیرہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جو آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا ، ایک شخص درخت کے نیچے دب کر اور ایک شخص کار حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد مختلف مقامات پر پھنس گئے یا انہیں بلندی پر بنائے گئے امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ۔اس طوفان کے ساتھ ساتھ 195 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ متعدد مکانات تباہ ہو گئے ، درخت گر گئے ، کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے اور انٹرنیٹ کی سروس بھی منقطع ہو گئی ہے۔

اس وجہ سے لوگوں سے رابطہ مشکل ہو رہا ہے، جب کہ موبائل فون بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ۔سول سیکورٹی افسران نے بتایا کہ اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں چوبیس ہزار سے زائد لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ کوحادثہ، 10 افراد زخمی ہو گئے

طوفان کے راستے میں آنے والے تمام جہازوں کو بندرگاہوں پر ہی رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ مقامی حکام نے ساحل کے آس پاس رہنے والوں یا زمینیں کھسکنے کے خدشہ والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر چلے جانے کے لیے کہا ہے۔

Related Posts