شمالی وزیر ستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا اور فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں:
تحریک انصاف کس سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے؟
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا کرلیا گیا ہے، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔