پروازیں افغانستان میں پھنسےپاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی مزید دو خصوصی پروازیں کابل کیلئے روانہ ہوگئیں۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے خود پہلی پرواز کے ساتھ روانہ ہوئے، سی ای او کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سی ای او ائیر پورٹ پر نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی سفیر منصور خان کے ہمراہ انتظامی امور اور آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پہلی پرواز ائیربس 320 جبکہ دوسری بوئنگ 777 سے آپریٹ ہو گی۔
پرواز کے بعد وزیر ہوابازی غلام سرور مزید پروازوں کی اجازت دیں گے،وزیر ہوابازی کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے پروازیں چلانے کا کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے نے 16 اگست کو کابل آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں شرعی نظام حکومت، ہیبت اللہ اخونزداہ سپریم لیڈر ہونگے، طالبان کااعلان