ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی گئے، 17زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی گئے، 17زخمی
ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی گئے، 17زخمی

لاہور: پنجاب کے دو شہروں میں ٹریفک حادثات میں 2 زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں تیز رفتاری کے باعث دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ خوفناک حادثہ ضلع شیخوپورہ کے علاقے مانوالہ میں پیش آیا۔

حادثے میں بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

دوسرے حادثہ لیاقت پور کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک 22 سالہ نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن، 51 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

مسافر بس صادق آباد سے فیصل آباد جا رہی تھی۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Related Posts