کراچی کے 2 مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے 2 مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے
کراچی کے 2 مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے علاقے تین ہٹی اور زمزمہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے  فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔ 

کراچی کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

آتشزدگی کے باعث واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق قریبی ہائیڈرنٹس سے ضروری تعداد میں ٹینکرز کو فائر فائٹرز کی مدد کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 5  گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے کام شروع کردیا جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم کولنگ کا عمل اب تک جاری ہے۔

دوسری جانب زمزمہ کلفٹن کے نجی بینک میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہو گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقعے پر پہنچ کر کام شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دس روز قبل صبح سویرے پیش آنے والے اس  افسوسناک واقعے میں ضلع گجرات کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 6 افراد لقمۂ اجل بن گئے جو تھانہ ککرالی کی حدود میں پیش آیا۔

تھانہ ککرالی کے مضافاتی گاؤں گوچھ میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کو بچایا نہ جاسکا۔

مزید پڑھیں:  خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

Related Posts