اکیس سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے دو مجرم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 آپریشن ونگ پولیس نے اسلام پورہ کے علاقے میں بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان نے قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے لڑکی کو بلایا اور ورغلا کر گاڑی میں ساتھ لے گئے جہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔  ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان زیادتی کے ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے جس کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو کلاس فیلو کی ہراسانی سے تنگ مسلم طالبہ نے کالج کی چھت سے کود کر خود کشی کرلی

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ملزمان نے شہر سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں دھر لیا۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی شناخت طلحہ اور حسن کے نام سے ہوئی جنہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Posts