ہیئر ڈریسرز کی دکانوں میں وارداتیں کرنیوانے 2ملزمان دھر لئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیئر ڈریسرز کی دکانوں میں وارداتیں کرنیوانے 2ملزمان دھر لئے گئے
ہیئر ڈریسرز کی دکانوں میں وارداتیں کرنیوانے 2ملزمان دھر لئے گئے

کراچی:پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ہیئر ڈریسرز دکانوں میں واردات کرنیوالے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے گرفتار کیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیئر ڈریسرز کی دکانوں میں ڈکیتیاں کرنیوالے ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گزشتہ روز چاکیواڑہ سے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محمد کاشف اور محمد آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے جبکہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی وارداتوں کی متعدد فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان ہیر ڈریسرز کی دکانوں کو زیادہ پیسوں کی لالچ میں لوٹا کرتے تھے، مشتبہ افراد نے بتایا کہ ان کے لیے نہ صرف کیش کاؤنٹرز سے پیسے چھیننا آسان تھا بلکہ سیلون میں موجود گاہکوں کو ان کے سامان سے بھی محروم کر دیتے تھے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں 6 افرادکا ذہنی معذور شخص پر تشدد، 1 ملزم گرفتار

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے گارڈن میں حجاموں کی 3،کھارادرمیں 2 دکانوں کو لوٹا جبکہ صدر میں بیٹریز اور ٹائر کی دکانوں کو بھی لوٹنے میں ملوث ہیں۔

Related Posts