ٹویٹر کا متبادل پلیٹ فارم، میٹا کمپنی نے کام شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹویٹر کا متبادل پلیٹ فارم، میٹا کمپنی نے کام شروع کردیا
ٹویٹر کا متبادل پلیٹ فارم، میٹا کمپنی نے کام شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: سنجیدہ حلقے اب تک ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد ان کے فیصلوں پر باراض ہیں، اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹا نے ڈی سینٹر لائز قسم کے مائیکرو بلاگنگ نیٹ ورک پر کام شروع کر دیا ہے جسے پی 92 کا خفیہ نام دیا جا رہا ہے۔

کم ازکم تین معتبر ویب سائٹ سے اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے صرف ٹیکسٹ اور مائیکرو بلاگنگ پر ویب سائٹ پرکام شروع کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ڈی سینٹر لائزڈ سوشل نیٹ ورکنگ پروٹوکول ’ایکٹویٹی پب‘ استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے بعض ناپسندیدہ فیصلوں سے ٹویٹر کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔ اس کے متبادل میں کئی پلیٹ فارم سامنے آئے جن ٹی ٹو، مسٹوڈون اور پوسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پھر ڈی سینٹرلائزیشن کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اب اگر میٹا اس ایپ کو اچھی طرح پیش کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پی 92 ٹویٹر کا بہترین متبادل بن سکتی ہے۔جو ٹوئٹر کے لئے ایک بڑا دھچا ہوگا۔

سب سے پہلے منی کنٹرول اور پلیٹ فارمر نامی ویب سائٹ نے اس کی خبر دی تھی لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ خود میٹا نے بھی اس نئی پیشرفت پر خاموشی توڑتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک کا ایپ پر پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

’ہم ٹیکسٹ اپ ڈیٹس کے لیے ایک ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فرام پر کام کررہے ہیں۔ اس کا مقصد عوامی طور پر مقبول شخصیات اور تخلیق کاروں کیلیے ٹیکسٹ کی بدولت اپ ڈیٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہے۔

اس کی ایپ پر کام جاری ہے اور انسٹاگرام کے سربراہ، ایڈم میسوری اس پر کام کررہے ہیں۔

Related Posts