اجے دیوگن کی فلم درشیام کے سیکوئل کی دھوم، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم درشیام کا سیکوئل 18 نومبر کو ریلیز ہورہا ہے۔

درشیام کا شمار 2015 کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے جس نے باکس آفس پر بھی کافی اچھا بزنس کیا تھا، تاہم اب اس فلم کا سیکوئل بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ جس میں اجے دیوگن کے علاوہ تبو، اکشے کھنہ، شریا سرن، ایشیتا دتہ اور مرونل جادھو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم کا پہلا حصہ آنجہانی نشی کانت نے ڈائریکٹ کیا تھا اوراب اس کے سیکوئل کو ابھیشیک پاٹھ ڈائریکٹ کررہے ہیں ، گزشتہ دنوں فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب ہوئی جس کے بعد لوگوں کی اکثریت نے یہی کہا کہ فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کرے گی۔

اجے دیوگن کی فلم درشیام کا ہیش ٹیگ آج صبح سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے، آیئے ٹوئٹر صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: