پاکستانی میڈیا پروپیگینڈا پھیلا رہا ہے، عمران خان کے وائرل انٹرویو پر غیر ملکی صحافی کا جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی میڈیا پروپیگینڈا پھیلا رہا ہے، عمران خان کے وائرل انٹرویو پر غیر ملکی صحافی کا جواب
پاکستانی میڈیا پروپیگینڈا پھیلا رہا ہے، عمران خان کے وائرل انٹرویو پر غیر ملکی صحافی کا جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: غیر ملکی صحافی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وائرل انٹرویو پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی جانب سے پروپیگینڈا پھیلایا جایا جارہا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک مقامی اخبار DAWN نے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے عمران خان کے انٹرویو کو اس انداز میں پیش کیا کہ جس سے یہ تاثر پیدا ہوسکے عمران خان نے حکومت سے بے دخلی کا الزام امریکہ پر نہیں لگایا۔یہ خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر بھی کئی لوگوں نے اس خبر کو شیئر کیا۔

تاہم، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے حقائق سب کے سامنے لاتے ہوئے کہا کہ یہ سب عمران خان کے خلاف پروپیگینڈا ہے۔

اسی طرح غیرملکی صحافی سدانند دھومے نے اپنے کالم کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے میرے کالم سے غلط مطلب اخذ کیا ، عمران خان پر تنقید کرنے کیلئے جھوٹی معلومات پھیلائی گئیں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستان کے مقامی نیوز چینل کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی خبر ہے ۔

قبل ازیں ایک اور غیر ملکی صحافی میلیسا چان کے بارے میں پاکستانی میڈیا پر اس قسم کی خبریں پھیلائی گئیں کہ انھیں عمران خان کا انٹرویو کرنے کے بعد قتل اور ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ، اس دوران صحافی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بندکردیا۔

تاہم ،بعد میں صحافی نے اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمنٹ سیکشن بند کرنے کا عمران خان کے انٹرویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Posts