ترک صدر پاکستان کا2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turkish president
turkish president

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعداپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، علاوہ ازیں پاک ترک تجارتی حجم کو5 ارب ڈالر تک توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران 13 مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے، ترک کابینہ کے ارکان اور سرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی پاکستان کے دورے میں شامل تھا۔

دنوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا، ترک صدر نے خطے میں امن و امان اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی موثر کن کارروائی کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز نور خان ایئر بیس پر پہنچے تو وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کا استقبال کیاتھا۔

Related Posts