ترک صدرکی پاکستان اور ترکی کو کابل ائیرپورٹ کی ذمہ داری دینے کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک صدرکی پاکستان اور ترکی کو کابل ائیرپورٹ کی ذمہ داری دینے کی تجویز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برسلز: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان اور ترکی کو کابل ائیرپورٹ کی ذمہ داری دینے کی تجویز دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے معاملات پر گفت و شنید کیلئے امریکا اور ترکی کے صدور کے مابین نیٹو سربراہی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی، جس کے دوران ترکی امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیرِ غور آئے۔ 
سائیڈ لائن ملاقات کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے تجویز دی کہ کابل ائیرپورٹ کی ذمہ داری پاکستان اور ترکی کو دے دی جائے۔ صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی نے کابل ائیرپورٹ کی ذمہ داری پاکستان، ترکی اور ہنگری کو دینے کی تجویز دی۔
افغانستان سے فوج کے انخلاء کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی افغانستان میں اخراجات کی ذمہ داری اٹھانے پر ہی رکے گا۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم افغانستان سے نہ نکلیں تو امریکا کی مالی، سفارتی اور لاجسٹک سپورٹ ضروری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ جلد معاملات طے ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نیٹو ممالک کا حصہ ہے اور امریکی افواج کے ساتھ ترک فوج بھی افغانستان میں قیام پر مجبور ہے جس کیلئے ترک صدر نے سفارتی اور لاجسٹک سپورٹ کو ضروری قرار دے دیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیٹو نے افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں گزشتہ 20 سال سے موجود تھے لیکن ہم کابل میں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے۔

نیٹو نے گزشتہ روز افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کی مدد اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟

مزید پڑھیں: نیٹو کا افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

Related Posts