ترکی اور امریکا کے درمیان انقرہ میں منعقدہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن روک کر عارضی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ترک حکومت نے کردوں کو 5 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ آپریشن کے علاقوں سے جتنی جلدی ممکن ہو، نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان نے پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچانے کے لیے نائب صدر مائیک پینس وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچے جس کے بعد پریس کانفرنس کی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران امریکا نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے مابین گفت و شنید نتیجہ خیز رہی جس کے نتیجے میں کردوں کے خلاف آپریشن فوری طور پر معطل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا جس کی نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران گزشتہ روز ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد فیصل کے اعلان سے قبل ترک سفارت کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ، ترجمان دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی