ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سکندر شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سکندر شہید
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سکندر شہید

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے کیپٹن سکندر شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے آپریشن کیا جس کے دوران ہلاک ہونے والا شخص ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا جس نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں جواں سال کیپٹن سکندر نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ مارے گئے دہشت گرد خوازہ دین عرف شیر خان کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ جامِ شہادت نوش کر جانے والے 27 سالہ کیپٹن سکندر پنجاب کے شہر پاک پتن شریف سے تعلق رکھتے تھے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل دہشتگردوں نے ایرانی حدود سے ایف سی کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے چوکب میں پیش آیا۔ 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے آج سے 2 روز قبل جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے چوکی پر موجود سپاہی مقبول شاہ شہید ہو گئے جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی ایف سی کی چوکی پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 1 زخمی

Related Posts