پاک فوج کا ایکشن، 4خواتین ورکرزکے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک

راولپنڈی:پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین ورکروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو اس کے انجام تک پہنچادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا نام حسن عرف سجنا اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے گل بہادر گروپ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حسن عرف سجنا دہشت گردوں کو بھرتی بھی کرتا تھا۔ دہشتگرد کیخلاف کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، پرامن شہریوں پر حملوں، باردوی سرنگوں کے دھماکوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔جسے اس کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ہمارے کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں۔آئی ایس پی آر

Related Posts