جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن چھوڑدوں گا،ٹرمپ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن چھوڑدوں گا،ٹرمپ کا فیصلہ
جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن چھوڑدوں گا،ٹرمپ کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ 20جنوری کو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دوں گا،انہوں نے کہا کہ حلف برداری تقریب میں شرکت کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ 20جنوری کو جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حلف برداری تقریب میں شرکت کا ارادہ نہیں ہے۔دوسری جانب 20 جنوری کو امریکا بھر میں پرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ریاستی ایوانوں کی سیکورٹی سخت کردی۔ نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے۔

واشنگٹن کا دی نیشنل مال ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ایف بی آئی کو ہنگامہ آرائی سے متعلق ایک لاکھ سے زائد ڈیجیٹل میڈیا ٹپس موصول ہوئیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی درجنوں سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دی گئیں۔

Related Posts